ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یشونت سنہا کا دعویٰ درست ،بی جے پی میں مودی کی مخالفت میں کوئی نہیں بول رہاہے،سرکارصرف سرمایہ کاروں کی ہمدرد: راہل گاندھی

یشونت سنہا کا دعویٰ درست ،بی جے پی میں مودی کی مخالفت میں کوئی نہیں بول رہاہے،سرکارصرف سرمایہ کاروں کی ہمدرد: راہل گاندھی

Thu, 28 Sep 2017 02:01:08    S.O. News Service

نئی دہلی27ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) مرکزی حکومت پر بی جے پی لیڈر کی آوازوں کو تقویت دیتے ہوئے اب  کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ بول دیاہے۔ گجرات میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے  یشونت سنہا کے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے،کہا کہ  مودی حکومت معیشت کے مسئلے سے گھبرارہی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ یشونت سنہانے بالکل درست کہاہے کہ مودی حکومت نے صرف تقسیم کی ہے۔راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی کی حکومت کونوٹ بندی پرحملہ بولا۔

یشونت سنہا کے مضمون پرراہل گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی جی اور ارون جیٹلی نے بھارت کی معیشت کوتباہ کردیاہے۔ میں نہیں کہہ رہا ہوں کہ بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا صحیح کہہ رہے ہیں، انہوں نے مضمون لکھاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی میں ہر کوئی جانتا ہے لیکن نریندر مودی کے خوف سے کوئی بھی بات نہیں کرناچاہتا ہے۔

راہل گاندھی نے کہاکہ ایساکیوں ہوا؟۔ اس وجہ سے حکومت کسانوں، نوجوانوں اور عورتوں کی آوازنہیں سنتی۔ حکومت صرف ملک کے پانچ بڑے صنعتی ماہرین کے بارے میں بات کرتی ہے۔ یہ ملک کسانوں، مزدوروں اور عورتوں کو چلاتا ہے لیکن حکومت آپ کی نہیں سنتی۔گجرات میں ایک ریلی میں راہل گاندھی ایک بارپھرحکومت پرحملہ آورہوئے۔راہل گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم ٹی وی پرآیا اور کہا کہ 500 اور 100 کا نوٹ آج رات 12 بجے سے بندہورہاہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ وزیر اعظم کس طرح کررہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ مودی کوکس نے یہ  بتایا کہ ہندوستانی عوام کو  نقد کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پورا ملک کریڈٹ کارڈپرچلتاہے۔


Share: